لکھنؤ: اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے الہ آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس راجیش بندل کو آج یہاں راج بھون کے گاندھی آڈیٹوریم عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ،وزیر قانون برجیش پاٹھک، چیف سکریٹری آر کے تیواری، گورنر کے اڈیشنل چیف سکریٹری مہیش کمار گپتا، پرنسپل سکریٹری جوڈیشیل اور دیگر موجود تھے۔