لکھنؤ 18 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے جمعرات کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، اس رسمی ملاقات کا مقصد دونوں ریاستوں کے درمیان کچھ اثاثوں کے تعلق سے گزشتہ چند دہائیوں سے جاری باہمی تنازعہ کو حل کرنے کے طریقے تلاش کرنا ہے۔
دھامی نے صبح تقریباً 9.30 بجے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر یوگی سے خیرسگالی پرمبنی ملاقات کی۔