ممبئی:وزیراعلی شندے بے یقینی کا شکار ،بی جے پی صدرنڈا اہم شراکت دار ہونے کایقین دلاتے رہے ہیں واضح رہے کہ ندا گشتہ دوروز سے ممبئی میں مقیم ہیں۔
دراصل حالیہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کو یقین دلانے کے لیے بہت تکلیف اٹھائی ہے کہ بی جے پی اسے ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے ، اور یہ کہ دونوں پارٹیاں آئندہ الیکشن مل کر لڑیں گے ۔
نڈا-شندے کی ملاقات اور نڈا کی یقین دہانیوں کو اہم سمجھا جا رہا ہے ، کیونکہ بی جے پی لیڈروں نے حال ہی میں اشارہ دیا تھا کہ شندے کی شیو سینا ایک معمولی حلیف ہے ۔ اجیت پوار اور این سی پی کے ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں جاری اطلاعات اور اس کے بعد ریاستی حکومت نے شنڈے دھڑے کے لیڈروں کو بھی پریشان کر دیا ہے ۔اور بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی سے ناراضگی بڑھتی جارہی ہے ۔
نڈا، جو دوروز سے ممبئی میں مقیم تھے ، نے شندے کے ساتھ بند کمرے کی میٹنگ کی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ دونوں نے آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی، نشستوں کی تقسیم، کابینہ میں توسیع، انتخابات سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور حکمران اتحاد کے طور پر آؤٹ ریچ پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ مبینہ طور پر نڈا نے شندے کو اقتدار میں حصہ داری کے معاملے میں ایک قابل احترام مقام کی یقین دہانی کر کے ان کے ذہن کو سکون پہنچانے کی کوشش کی۔ بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا، ‘‘شیو سینا میں تقسیم کے بعد شندے کا ساتھ دینے والے تیرہ سینا کے ارکان پارلیمنٹ پریشان ہیں کہ کہیں انہیں ان کے متعلقہ حلقوں سے دوبارہ نامزد نہ کیا جائے ۔’’
بتایا جاتا ہے کہ”وہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے کی بی جے پی کی حکمت عملی کو دیکھتے ہوئے ، اپنی پارٹی کی سیٹوں کے حصہ کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔ تاہم، نڈا نے شندے کیمپ کو لوک سبھا انتخابات میں نشستوں کے ایک بڑے حصے کے ساتھ ساتھ کابینہ کی توسیع میں بڑی تعداد میں برتھوں کی یقین دہانی کرائی جو جلد ہی متوقع ہے ۔