لکھنؤ: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو کا جلوہ برقرار ہے۔ ان کی بلے بازی کا ہر کوئی دیوانہ ہے۔ سوریہ کمار یادو کو دنیا مسٹر 360 ڈگری کہتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔
ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا- لکھنؤ کی سرکاری رہائش گاہ پر نوجوان اور توانا SKY (سوریہ کمار یادو، مسٹر 360°) کے ساتھ۔”تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادیو ایک ساتھ کھڑے ہیں۔