قاہرہ: مصر میں لگژری پرفیوم برانڈز کے لیے بچوں کی بڑی تعداد سے مشقت کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھانے والی این جی او نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لگژری پرفیوم میں استعمال ہونے والے پھول چنبیلی کو چننے والوں میں کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہلگژری برانڈز اپنے بجٹ کو انتہائی کم کرنے کے لیے مزدور بچوں کو کم تنخواہ دے کر کام کرواتے ہیں، پرفیوم انڈسٹری کے سپلائی چینز کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام ناقص ہے۔