راجکوٹ:گجرات میں ضلع راجکوٹ کے گونڈل تعلقہ علاقہ میں آج تالاب میں نہانے گئے دو لڑکوں کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ سلطانپور گاوں کے تالا ب میں میوردیگاما کونی (14) اور گوپال بھائی مکوانا کا بیٹا وشال (14) صبح تالاب میں نہانے گئے تھے ۔
نہاتے ہوئے دونوں گہرے پانی میں چلے گئے جس سے ان کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔ دونوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔