حیدرآباد: شہر کے ایک مدرسہ میں شام کا کھانا کھانے کے بعد پندرہ طلبہ بیمار ہوگئے انہیں فوری نیلوفر اسپتال میں شریک کروایاگیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق کچھ لوگ اے کے ایم ہاسٹل جہاں تقریبا دو سو بچے زیر تعلیم ہیں ان کے شام کے کھانے میں بریانی کا انتظام کیا ۔ کھانا کھانے کے بعد دوسومیں سے ۱۵ ؍ طلبہ نے پیٹ میں درد او رمتلی کی شکایت کی ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ انہیں فوری علاج کیلئے نیلوفر اسپتال لیجایا گیا ۔ نیلوفر اسپتال کے اسسٹنٹ سپرینڈنٹ روی کما رنے میڈیا کو بتایا کہ ۱۵؍ طلبہ جن کی عمریں آٹھ تا دس سال کے درمیان ہیں ۔ انہیں فوڈ پوائزن کے سبب یہاں شریک کروایاگیا تھا ۔ اب ان سب کی حالت بہتر ہے ۔