ایران میں کورونا کے پیش نظر اسکولوں کی چھٹی کے ساتھ ساتھ مختلف چینلز پر مختلف سطح کے تعلیمی کورس بچوں کے لئے شروع کئے گئے ہیں تاکہ چھٹیوں کے سبب انکی تعلیم کا سلسلہ نہ رکے اور گھر کی محبت بھری فضاؤں میں تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم سے بھی بہرہ مند ہو سکیں۔
غورطلب بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 40 ہزار سے زیادہ غیر ملکی طالب علم زیر تعلیم ہیں جن میں سے 29 ہزار طالب علم ایرانی وزارت سائنس کے زیراہتمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔
کورونا کے قہر سے بچنے کے لئے جہاں حکومتِ ایران نے یونیورسٹی اور کالج بند کر دیے ہیں وہیں علم کی اہمیت کے مدد نظر اساتذہ آن لائن کلاسیس کے ذریعہ یا پھر ٹی وی چینل کی مدد سے کلیسز لے رہیں رہیں،
قابل تعریف بات ہے کہ غیر ملکی طالب علم امتحان کی تیاریوں کے سبب کلاسیز کرکے اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے خواہش مند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان غیر ملکی طالب علموں کے 50 فیصد کا حصہ بی اے، 34 فیصد کا حصہ ایم اے اور 16 فیصد کا حصہ بھی پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔