بیجنگ: چین کے کین سینو بائیولوجکس نے بیرون ملک کورونا وائرس ویکسین کی مرحلہ وار انسانی آزمائش کے لیے 20ہزار سے زائد شرکا کو بھرتی کر لیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امیدوار اے ڈی 5- این سی او وی یا کونوی ڈیشیا نام سے جانا جاتا ہے جسے کین سینو بائیو نے مشترکہ طور پر چینی فوج کے تعاون سے چلنے والے چینی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے، یہ ان پانچ ویکسین میں شامل ہے جن کی چین تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل میں داخل ہو گیا ہے تاکہ ان کی افادیت کی جانچ کی جا سکے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک عہدیدار ژینگ ژونگوی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابھی تک بھرتی ہونے والے شرکا کی تعداد 20ہزار افراد سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ پیشرفت نسبتاً تیز ہے۔
کین سینو بائیو کے امیدوار کے لیے تیسرے مرحلے کے ٹرائلز میں کُل 40ہزار شرکا کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور کلینیکل ٹرائل کے رجسٹریشن ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے پاکستان، روس، میکسیکو اور چلی سے شرکا کا اندراج شروع کردیا ہے، ارجنتائن میں بھی امیدوار ٹرائل کے ممنتظر ہیں جبکہ میکسکو میں بھی ترسیل کا معاہدہ کر لیا گیا ہے۔
کین سینو بائیو کے چیف ایگزیکٹو یو زیوفینگ نے 28 نومبر کو ایک صنعتی پروگرام میں کہا کہ ویکسین کے ایک ڈوز یا خوراک کو ایمرجنسی بنیادوں پر 40 سے 50 ہزار افراد کو دی گئی کیونکہ اس نے جون میں فوجی جوانوں میں استعمال کی منظوری حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم بچوں کو آسانی سے ہدف بناسکتی ہے، سائنسدانوں کا خدشہ
چین کی اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے تیار کردہ ایک ویکسین کے تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل جلد ہی شروع ہو سکتا ہے ، ژینگ نے پیر کے روز یہ بتائے بغیر کہ کہاں اس کی جانچ کی جائے گی۔