چین میں ایک کے جی اسکول پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین کے جنوب مشرقی صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے کنڈر گارٹن ( کے جی ) اسکول میں گھس کر چاقو سے وار کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کےمطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹیچر اور دو والدین بھی شامل ہیں جب کہ ایک شخص زخمی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
6 people incl 3 children killed in south-eastern Guangdong province..
China kindergarten stabbing: Six dead in Lianjianghttps://t.co/fIAmUdmyH7]
— jlee (@canidae_jlee2) July 10, 2023