بیجنگ، 16 نومبر (یو این آئی/ اسپوتنک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا احترام اور تعاون کرنا چاہئے، دونوں ممالک کو نہ صرف اپنے اندرونی معاملات کو حل کرنا چاہئے بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر جن پنگ نے یہ بات منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایک ورچوول میٹنگ کے دوران کہی۔ میٹنگ شیڈول کے مطابق منگل کی صبح شروع ہوئی۔
چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کے مطابق مسٹر جن پنگ نے کہا، “چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، پرامن طور پر ایک ساتھ رہنا چاہیے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو برقرار رکھنا چاہیے۔ دونوں ممالک کو نہ صرف اپنے اندرونی معاملات کو ٹھیک طریقے سے طے کرنا چاہیے بلکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرنا چاہیے‘‘۔