کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید 105 افراد کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 548 جبکہ دیگر 29 ملکوں میں بھی متعدد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
تائیوان، جاپان، ہانگ کانگ اور فلپائن میں بھی 4 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1000 سے زیادہ لوگوں کا کامیابی سے علاج کیا جا چکا ہے۔
ایک ہفتہ کے مقابلہ میں 356 لوگ اس بیماری سےصحت یاب ہوئے ہیں اور105اموات ہوئی ہیں۔
قابل غور ہے کہ چین میں گزشتہ سال دسمبر سے کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں اس کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس 29 ممالک میں پھیل چکا ہے۔