چین میں کورونا وائرس کی سب سے پہلے پیشگوئی کرنے والے ڈاکٹر لِی وینلیانگ اسی بیماری کے باعث دوران علاج چین کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لِی وینلیانگ نے سب سے پہلے اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو اس بیماری سے آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ڈاکٹر لِی وینلیانگ نے گزشتہ سال اپنے ساتھیوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے بتایا تھا، جس کے بعد چین کی پولیس نے انہیں تنبیہ بھی کی تھی۔









