چین اس وقت ملک بھر میں موسم کے سخت ترین حالات کا سامنا کررہا ہے، جہاں کچھ علاقوں میں شدید گرم ہوائیں چل رہی ہیں اور سوکھا پڑگیاہے جبکہ کئی علاقے سیلاب جیسے حالات کی زد میں ہیں۔Qinghai صوبے کے Datong Hui اور Tu کے خود مختار کاو ¿نٹی میں اچانک سیلاب آنے سے کم سے کم 17 افراد ہلاک ہوگئے اور 17 دیگر ابھی لاپتہ ہیں۔
ریاستی میڈیا کی رپورٹ ہے کہ Qinghai صوبے میں اچانک سیلاب کی وجہ سے چھ گاو ں کے کُل 1517 کنبوں کے چھ ہزار 245 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن کی مدد کیلئے ایک ریاستی سطح کی تین ایمرجنسی رسپانس شروع کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Chongqing میں درجہ حرارت 45 ڈگری درج کیاگیاہے۔