جہاں ایک طرف دنیا کے متعدد ممالک، کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود، لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کر رہے ہیں وہیں چین نے کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لئے سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔چین نے کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لئے نہ صرف غذائی اشیاء کی مارکٹ بند کر دی بلکہ امریکا سے چکن کی درآمد کو بھی روک دیا ہے اور امریکی کولڈ ڈرنک کمپنی پیپسی کو بھی غیر اعلانیہ مدت کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق چینی حکام نے دار الحکومت بیجنگ میں کورونا کی نئی لہر کے مد نظر چکن کی درآمد عارضی طور پر روک دی اور ساتھ ہی ملک میں پیپسی کی فیکٹری کو بھی بند کر دیا ہے۔
چینی حکام نے حال ہی میں 20 لاکھ افراد کے کورونا ٹسٹ کروائے جن میں 22 لوگ کورونا میں مبتلا پائے گئے۔ کورونا میں مبتلا پائے گئے تمام افراد نے دار الحکومت بیجنگ کی اس ہول سیل مارکٹ میں کام کیا تھا جہاں روزانہ کی ضرورت کی اشیاء فروخت ہوتی ہيں۔
(بشکریہ اردو سحر)