وین چانگ، ہینان : چین نے منگل کی صبح تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر سامان پہنچانے کے لیے کارگو خلائی جہاز ’تیان ژھو-9‘ کو مدار میں روانہ کیا۔ ژنہوا نے یہ اطلاع چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے حوالے سے دی ہے۔
سی ایم ایس اے نے بتایا کہ ٹیان ژھو کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 وائی10 راکٹ،تیان ژھو-9 کو لے کر صبح 5:34 بجے (بیجنگ وقت) پر جنوبی جزیرے کے صوبے ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز کی لانچنگ کے مقام سے روانہ ہوا۔
تقریباً 10 منٹ کے بعد، تیان ژھو-9 راکٹ سے الگ ہو کر اپنے مقرر کردہ مدار میں داخل ہو گیا۔ اس کے سولر پینل جلد ہی کھل گئے۔ ایجنسی نے لانچ کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا ہے۔
ٹیان ژھو-9 ضروری سامان سے لدا ہوا ہے، جس میں گردش کرنے والے عملے کے استعمال کی اشیاء، پروپیلنٹ اور ایپلی کیشنز اور تجربے کے آلات شامل ہیں۔
یہ مشن چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی چوتھی کارگو سپلائی پرواز ہے، جو خلائی اسٹیشن کے یپلی کیشن اور ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد انجام دی گئی ہے۔ یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 584واں مشن بھی ہے۔