چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال اور گیارہ ہفتوں کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد زندگی بحال ہونے لگی ہے اور اس بہتری اور جنگ میں کامیابی کے بعد ووہان شہر میں زندگی لوٹ آئی ہے۔اسی خوشی میں معمر جوڑوں نے سڑکوں پر رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ چین میں معمر افراد میں فٹ رہنے کیلئے ڈانس پرفارمنس بے حد مقبول ہے جس میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اکثر پارک میں ورزش کے بجائے چین کی روایتی رقص پرفارم کرتے ہیں۔
جبکہ ڈانس کرنے کے شوقین معمر جوڑوں کی یہ دلچسپ پرفارمنس سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔