پوری دنیا میں سپاہ قدس کے کمانڈر اور مرد محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی عالم اسلام کے لئے خدمات کو اپنے اپنے طریقوں سے خراج تحسین پیش کی جا رہی ہے۔ امریکا، فرانس، نائجیریا، برازیل اور چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے عیسائیوں نے ایران کے اس انٹر نیشنل ہیرو کو یاد کیا اور ان کی خدمات اور داعش کے چنگل سے عیسائیوں کو نجات دلانے کی ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
چین کا بین الاقوامی چرچ وہ جگہ ہے جہاں ہر اتوار کو چینی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی عیسائی ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں اور اپنی مخصوص عبادتیں انجام دیتے ہیں۔
چین کے دار الحکومت بیجنگ کے بڑے چرچ میں جس کی شہر کے مختلف علاقوں میں تین عمارتیں ہیں، دنیا کے 70 ممالک کے عیسائی عبادتیں کرتے ہیں اور یہاں پر منعقد پروگرام دنیا کی 11 زبانوں میں منعقد ہوتے ہیں۔
اتوار12 جنوری کی صبح چرچ کی انہیں عمارتوں میں سے ایک میں مغربی ایشیا کے جاں باز اور شجاع شخص کو یاد کیا گیا۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی تھے جنہوں نے شام اور عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سے جنگ میں ہر مذہب اور ملت کے لوگوں کی جان بچائی اور ان کو نجات دلائی۔
داعش نے عیسائیوں کا خون مباح کر دیا تھا اور وہ اپنی زندگی کو اس ایرانی جنرل کی مرہون منت سمجھتے ہیں۔ وہ جنرل قاسم سلیمانی کے لئے دعائیں کر رہے تھے اور ایران سمیت پوری دنیا میں جنرل قاسم سلیمانی کے سوگواروں سے اظہار ہمدردی کر رہے تھے۔
جب ان لوگوں کو امریکی دہشت گردی میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر موصول ہوئی تو انہیں بہت صدمہ ہوا۔ یہ الگ الگ ثقافت اور زبان کے افراد غمزدہ ہوگئے۔ یہ خبر ساری دنیا کے ذرائع ابلاغ کی سرخیاں بن گئی۔ یہ وہی عیسائی تھے جو امریکا کی جانب سے تکفیریوں کی حمایت کی وجہ سے در بدر بھٹک رہے تھے۔ اب ان کی سمجھ میں آ رہا ہے کہ اسی فوجی جنرل نے داعش کی شکست کے بعد شام میں عیسائیوں کی مدد کی اور داعش اور النصرہ فرنٹ نے جن چرچوں پر قبضہ کر کرکے نیست و نابود کر دیا ہے، ان کی دوبارہ تعمیر نو کرائی۔
پروگرام میں شامل ہو وانگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور ان کی شہادت سے پوری دنیا غمزدہ ہے۔ ان کہنا تھا کہ خدا وند متعال سوگواروں پر رحمت نازل کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم کی دیرینہ آرزو مغربی ایشیا کے لوگوں کا امن تھا اور ایک دن ضرور آئے گا جب ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔