چین میں زیر تعمیر بجلی گھر میں مچان گرنے سے کم سے کم 40افراد ہلاک اورمتعدد افراد ملبے میں دب گئے۔
حادثہ چین کے صوبے جیان زی میں ایک زیر تعمیر بجلی گھر میں پیش آیا ،جہاں کولنگ ٹاور کی تعمیر کے لئے بنائی گئی مچان گر گئی ،جس سے 22افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے،متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں ۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مچان گرنے سے بڑی تعدادمیں مزدوراس کے نیچے دب گئے۔ ملبے میں کنکریٹ،تختے اور سریا شامل ہے۔