واشنگٹن ، 14 فروری (یواین آئی)چین نے کورونا وائرس (کووڈ19) کی افزائش کی تحقیقات کے لئے وہاں گئی ٹیم کو کورونا کیسز سے متعلق اعدادوشمار کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا
آسٹریلیا میں متعدی بیماری کے ماہر ڈومینک ڈوائیراور ڈبلیو ایچ او ٹیم کے ایک ممبر نے ہفتے کے روز کہا کہ اس ٹیم نے چینی حکام سے دسمبر 2019 میں ووہان شہر میں ابتدائی مرحلے میں کورونا وائرس کے مریضوں اور دیگر افراد کے 174 کیسز کے اعداد و شمار شیئر کرنے کی درخواست کی تھی ، لیکن انہوں نے صرف اس کی تفصیل فراہم کرائی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے اعداد و شمار کو’لائن لسٹنگ‘ کہا جاتا ہے۔ اس تفصیل میں مریضوں سے پوچھے گئے انفرادی سوالات ، ان کے رد عمل اور ان کے ردعمل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لئے ابتدائی اعداد و شمار حاصل کرنا ضروری ہے لیکن چینی حکام نے اس کو دینے سے انکار کردیا۔