عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے چین سے ایک بار پھرکورونا کی ابتدا سے متعلق تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔
سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد وباسے متاثر ہوئے، وبا کی حقیقت جاننا ان کا حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، چین تحقیقات کو شفاف بنانے کے لیے مزیدتعاون کرے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کے لیے اپنا مشن ووہان بھیجا تھا، مشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وائرس جانور سے انسان کو منتقل ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر اور دیگر عالمی رہنماوں نے رپورٹ پر عدم اطمینان کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔