بیجنگ، 7 اپریل (یو این آئی/ژنہوا ) چین نے جمعرات کو شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ ٹیسٹ سینٹر سے زمین کا مشاہدہ کرنے والے ایک نئے سیٹلائٹ کا تجربہ کیا۔
ژنہوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ، گاؤفین-3 03، کو لانگ مارچ-4 سی راکٹ کے ذریعے صبح 7:47 پر (بیجنگ وقت کے مطابق)لانچ کیا گیا اور یہ کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ تجربہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کا 414 واں مشن ہے۔