بیجنگ: چین میں ایک بس کے نیچے چھپ کر 80 کلومیٹر کا سفر کرنے والے دو بچوں کی تصاویر نے ملک میں والدین سے الگ رہ جانے والے بچوں کی فلاح کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے۔
دونوں بچے جن کے نام ریاستی میڈیا نے ظاہر نہیں کیے، جنوبی علاقے گوانگ شی کے رہائشی ہیں اور وہ ہمسایہ صوبے گوانڈونگ جانا چاہتے تھے جہاں ان کے والدین کام کرتے ہیں۔ ان دونوں کی گمشدگی کی اطلاع ان کے ایک استاد نے 23 نومبر کو دی اور انھیں اسی روز ایک بس سٹیشن پر گاڑی کے نیچے تلاش کر لیا گیا۔