چینی اخبار کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں آٹھ اور نو برس ہیں اور جب بس ایک سٹیشن پر رکی تو انھیں سکیورٹی اہلکاروں نے ڈھونڈ نکالا۔ لوگ حیران تھے کہ انھوں نے اس سفر کے دوران کم سے کم تین میل تک ڈھلانوں سے گزری اور یہ دونوں محفوظ رہے۔ بس کے عملے کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ ’یہ دونوں بچے بہت دبلے پتلے تھے اس لیے بس کے نیچے با آسانی چھپ گئے۔‘
عملے کا کہنا تھا کہ دونوں بچے کسی بھی قسم کے سوالات کے جواب دینے سے ہچکچا رہے تھے۔ تاہم ایک شخص کا کہنا تھا کہ ’ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ دونوں اپنے والدین کو یاد کر رہے تھے۔ ’وہ بس کے نیچے اس لیے چھپے کیونکہ وہ اپنے والدین کو تلاش کرنا چاہتے تھے۔‘ اطلاعات ہیں کہ بچوں کے رشتہ داروں کو آگاہ کر دیا گیا تھا جو انھیں اسی شام لے گئے تھے۔