ان واقعے نے چین میں آن لائن دنیا کو حیرت زدہ کر دیا اور مائکرو بلاگنگ سائٹ سینا وائبو پر ہزاروں لوگوں نے اس پر رائے کا اظہار کیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا: ’چین میں کئی بچے اتنی کم عمری میں اپنے والیدن سے الگ ہیں۔ ان کا خیال کون کر رہا ہے اور کون ان کے مسئلے کا حل نکالے گا؟‘
ایک اور صارف کا کہنا تھا یہ ہمارے ’معاشرے کا المیہ ہے،‘ جبکہ ایک صارف نے لکھا ’پیچھے رہ جانے والے بچوں کو مزید توجہ چاہیے۔‘ چین میں کروڑوں بچے ایسے ہیں جن کے والدین انھیں چھوڑ کر دیہات سے سے شہروں کی جانب آتے ہیں۔ ان میں سے اکثر بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ رہتے ہیں یا بعض بدترین معاملات میں اکیلے رہتے ہیں۔ یہ دونوں بچے بھی بورڈنگ سکول میں ہی رہتے تھے۔