واشنگٹن ، 30 ستمبر (اسپوتنک) امریکہ کی ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک چینی شہری کو پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ چینی شہری پر میکسیکو میں منشیات تیار کرنے والی تنظیموں کے لاکھوں ڈالر کے کالے دھن کو قانونی حیثیت دینے کا الزام ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے منگل کے روز ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
ریلیز کے مطابق’’ایک چینی شہری کو امریکہ میں بڑے پیمانے پر کوکین اسمگل کرنے میں مدد دینے کا قصوروار ثابت ہونے کے بعد اس کی 42 لاکھ ڈالر کی پراپرٹی ضبط کرنے کے احکامات کے ساتھ پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے‘‘۔
شویونگ وو نامی نامی ایک 40 سالہ چینی شہری پرالزام ہے کہ اس نے میکسیکو میں منشیات کے اسمگلروں سے رابطہ کرکے امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے میں ان کی مدد کرنے کا الزام ہے۔