بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ 900 سے زائد افراد کی جان لینے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور صحت حکام سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر، جنہوں نے اس وائرس کو ‘شیطان’ کا نام دیا ہے انہوں نے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ ‘صورتحال اب بھی تشویش ناک ہے’۔
چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ‘وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے ہوں گے’۔
خیال رہے کہ چینی صدر مذکورہ وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے کے بعد سے عوام کی آنکھوں سے اوجھل تھے۔
انہوں نے وزیر اعظم لی کیکیانگ کو اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تعینات کیا تھا جبکہ چینی وزیراعظم نے ہی نے گزشتہ ماہ ووہان کا دورہ بھی کیا تھا۔
Chinese president visits hospital in…. Beijing, 1050 km from Wuhan. He only looks at the hospital patients on monitors. What a phoney! #coronavirus pic.twitter.com/adEjxPWgiQ
— Nettie, is getting into Harbour Cities Perris (@NettieSars) February 11, 2020
سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کو شی جن پنگ نے نیلے رنگ کا ماسک اور سفید سرجیکل گاؤن پہنا تاکہ بیجنگ میں دیتان ہسپتال میں ڈاکٹروں سے ملاقات کرسکیں، مریضوں کے علاج کو دیکھ سکیں اور ووہان میں ڈاکٹروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرسکیں۔
Chinese President #XiJinping inspected the Beijing Ditan Hospital, a designated institution for treating the novel #coronavirus pneumonia.
He also learned about the latest situation via a video link with the central government group and command center in Hubei. pic.twitter.com/aGLjX89tPy
— CGTN (@CGTNOfficial) February 10, 2020