امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب کی پریشانی کا سبب یہ تھا کہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ امریکہ کے اوپر اڑنے والے غبارے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایسی چیزیں “ڈکٹیٹروں کے لیے شرمندگی کا سبب” ہوتی ہیں۔
امریکی صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت آیا ہے جب صرف دو روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے مقصد سے بیجنگ میں تھے، جہاں انہوں نے چین کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔
کیلفورنیا میں منگل کے روز فنڈ اکٹھا کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ شی جن پنگ کو اس وقت کافی سبکی ہوئی جب فروری میں امریکہ کے اوپر پرواز کرنے والے چینی غبارے کو مار گرایا گیا۔
بائیڈن نے کہا، “شی جن پنگ اس وقت انتہائی پریشان ہو گئے جب میں نے غباروں کو مار گرایا، جن میں دو کاروں کے برابر جاسوسی کے آلات رکھے ہوئے تھے۔ اور انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ یہ غبارے وہاں ہے۔”
Biden likens Chinese President Xi Jinping to a dictator https://t.co/YtL4WqNu0G
— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 21, 2023
بائیڈن نے مزید کہا، “اس طرح کی چیزیں ڈکٹیٹروں کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہے۔ جب وہ نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے۔ انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن اسے بالآخر تباہ کر دیا گیا۔”
مبینہ جاسوس غبارے کا واقعہ اور آبنائے تائیوان میں بڑھتی ہوئی امریکی سرگرمیوں نے امریکہ اور چین کے تعلقات کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بائیڈن نے مزید کہا چین کو اس وقت “حقیقی معاشی مشکلات” کا سامنا ہے۔
شی جن پنگ اور بلنکن کسی بھی طرح کے تصادم کو ٹالنے کے لیے اعلیٰ سطحوں پر بات چیت برقرار رکھنے پر بھی رضامند تھےشی جن پنگ اور بلنکن کسی بھی طرح کے تصادم کو ٹالنے کے لیے اعلیٰ سطحوں پر بات چیت برقرار رکھنے پر بھی رضامند تھے
شی جن پنگ اور بلنکن کسی بھی طرح کے تصادم کو ٹالنے کے لیے اعلیٰ سطحوں پر بات چیت برقرار رکھنے پر بھی رضامند تھےتصویر: Li Xueren/Xinhua/IMAGO
بیجنگ میں بلنکن کی کوششیں
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بیجنگ کے دور وزہ دورے پر تھے جو کسی اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار کا پچھلے پانچ سالوں میں پہلا دورہ تھا۔
#USChina: Just a day after US secretary of state #AntonyBlinken became the highest-ranking American official to meet Chinese President #XiJinping, President #JoeBiden called his counterpart in Beijing a "dictator". https://t.co/OtaYMCOLxu
— National Herald (@NH_India) June 21, 2023