نئی دہلی، 27 ستمبر (یو این آئی)ہندوستانی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر بھوٹان کےنزدیک یون پہلا کے نزدیک جمعہ کو دوپہر ایک بجے حادثے کا شکار ہوگیا جس میں ہندوستانی فوج اور بھوٹانی فوج کے دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے کھرمو سے معمول کے اڑان پر تھا اور یونگپھولا کی طرف جارہا تھا اور کچھ وقت بعد ہی اس کا ریڈیو اور ویزول رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش کرلی گئی ہے اور ہندوستانی فضائیہ اور فوج کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے میساماری،گواہاٹی اور ہاشم مارا میں راحت اور بچاؤ مہم شرو ع کردی گئی ہے۔
اس ہیلی کاپٹر کو ہندوستانی اور بھوٹانی فوج کے پائلٹ اڑارہے تھے۔ حادثے میں مارے گئے پائلٹوں کے نام جلد ہی جاری کردیئے جائیں گے۔