نئی دہلی،19 مارچ ؛بی جے پی نے آج کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کی’میں بھی چوکیدار ہوں‘ مہم ملک کے کروڑوں افراد کی ایک عظیم عوامی تحریک بن گئی ہے اور اس سے انہی افراد کو پریشانی ہورہی ہے جو ضمانت پر ہیں اور جن کی پارٹی،خاندان اور جائداد مصیبت میں ہیں۔
بی جے پی کے قد آور رہنما مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’میں بھی چوکیدار ہوں‘ مہم تین کے میں عظیم عوامی تحریک بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک دن یہ بین الاقوامی ٹرینڈ تھا جبکہ ہندوستان میں دو دن تک ٹرینڈ چلا ہے۔
وزیر اعظم مودی کی اس مہم کی حمایت میں 20 لاکھ لوگوں نے ٹویٹ کیا اور 1680 کروڑ امپریشن آئے ہیں۔ ایک کروڑ افراد نے عزم کیا ہے اور اتنے ہی افراد نے اس مہم کے ویڈیوکو دیکھا ہے۔