لندن: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسلسل ڈپریشن اور بے چینی (اینزائٹی) سے دماغ اصل عمر سے بوڑھا ہوجاتا ہے۔ماہرین نے جو سب سے بڑا فرق دریافت کیا ہے وہ اصل عمر اور دماغی عمر کے درمیان دو سال کا فرق ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذہنی تناؤ، ڈپریشن اور اینزائٹی یا بے چینی سے دماغ تیزی سے بوڑھا ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کیفیت کو مناسب غذا، ورزش اور پرامید رہتے ہوئے اس کیفیت کو دور کیا جاسکتا ہے۔









