ایران پر اسرائیلی حملےکے منصوبےکی دستاویزات لیک کرنے پر امریکی سی آئی اے کے اہلکار کو کمبوڈیا سے گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے اہلکار آصف رحمان نے گزشتہ ماہ ایران پر اسرائیل کے جوابی حملےکے ممکنہ منصوبےکی دستاویزات لیک کی تھیں۔ دستاویزات میں ایرانی میزائل حملوں پر جوابی کارروائی کے لیے اسرائیل کے واضح ارادے کی تفصیل تھی۔









