لکھنؤ: بڑے بڑے دعوے کرنے والی لکھنؤ پولیس کتنی مستعد ہے اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سی او کے دفتر میں رکھے ۹۴چالان مع دستاویز کے چوری ہوگئے اور کسی کو بھنک تک نہیں لگ سکی جب ایک شخص اپنا چالان بھرنے سی او دفتر پہنچا تو اس چوری کاپتہ چلا۔ دستاویز غائب دیکھ کر سی او دفتر میں کام کررہے پولیس والوںکے ہاتھ پیر پھول گئے۔
کافی تلاش کرنے کے بعد بھی جب دستاویز نہیںملے تو اس بارے میں گومتی نگر تھانہ میں چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ چوری کی یہ واردات شہر کے وی آئی پی کہے جانے والے سی او گومتی نگر دفتر میںہوئی۔ سی او گومتی نگر کے دفتر میں ان کے علاقے میں ہونے والے چالان جمع ہوتے ہیں۔ اس کے بعد گاڑی مالک سی او دفتر آکر تاوان جمع کرکے اپنا چالان چھڑوالیتے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ۲۹؍دسمبر کو ایک شخص سی او دفتر پہنچا اس نے بتایاکہ چنہٹ علاقہ میں اس کی گاڑی کا چالان ہوا تھا۔ اس پر وہاںموجود پولیس والوں نے جب اس شخص کا چالان اور ان کے دستاویز نکالنے کیلئے بنڈل کو تلاش کرنا شروع کیا تو پتہ چلاکہ ۱۵؍دسمبر اور ۱۶؍دسمبر کے درمیان چنہٹ علاقے میں ہوئے ۹۴ چالان مع آرسی اور ڈی ایل غائب ہے۔ اس کے بعد ان دستاویزوںکی تلاش سی او دفتر میں شروع کی گئی مگر کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ کچھ ہی دیر میں دفتر سے دستاویز چوری ہونے کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی۔ سی او دفتر میں تعینات پولیس ملازمین بھی چوری کی بات سن کر حیرت میں پڑگئے۔ معاملہ سی او گومتی نگر کو بتایا گیا دو دن تک سی او دفتر کا کونہ کونہ چھانا گیا مگر کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا۔ دوشنبہ کو اس معاملے میں سی او گومتی نگر دفتر میں تعینات سپاہی چندر پرکاش نے گومتی نگر تھانہ میں چوری کی رپورٹ درج کرائی۔
rان لوگوںکے چالان اور دستاویز ہوئے چوری:۔ گزشتہ ۱۵؍دسمبر سے ۱۶؍دسمبر کے درمیان چنہٹ پولیس نے ۹۴ گاڑیوںکا چالان کیا تھا۔ ان چالان کے ساتھ گاڑی ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس یا آرسی کو چالان رسید کے ساتھ سی او گومتی نگر دفتر میں جمع کیا گیا تھا۔ ۱۵؍دسمبر سے ۱۶؍دسمبر کے دوران چھوٹے لال، سوربھ، وجے، شاہد، صغیر، شفیق، دھرمیندر، کرامت، اشوک، راجیش، اسرائیل، سروج، اودھیش، چندربھان، امین، شری دیو، سیتارام، ونود، رام کھلاون، شوم، بنے خان، امت، رام سمج، رام کیلاش، پریم کمار، راجیش کمار، سنجے، برج کشور، راز محمد، امیش، امریش، راج کمار، تیج بہادر، لال جی، سندیپ، ستیش، مکیش، مراری، سنیل، وویک، رماکانت، انل، اتکرش، بشنو، رام نریش، ابھینو، سمت، کلیم، سمت دیا رام، اجودھیا، سنتوشی، مکیش، اجے، ابھیجیت، شمبھو، ارشاد، فوجدار، ابھیشیک، سریندر، کمار، سندیپ، راجیندر، موہن، پرتاپ، سدھیر، وشو کمار، وجے، اروند، نثار، رمیش، امت، امیش، دھیرج، اشفاق، کشن، امیش کمار، روہت، سندیپ، جیتو، امر، انشو، امت، سوربھ، نونی لال اور راجو کے چالان کے ساتھ ان کے دستاویز چوری ہوئے ہیں۔
rسی او نے کہا بنوائے جائیںگے چوری ہوئے دستاویز:۔ سی او دفتر سے چالان سمیت گاڑی مالکوں کے ڈرائیونگ لائسنس اور آرسی چوری کے معاملے کو جب سی او گومتی نگر سے بات کی گئی تو انہوںنے بتایاکہ معاملہ سنگین ہے اس لئے اس معاملے میں گومتی نگر تھانہ میں چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ گاڑی مالکان کے چوری ہوئے ڈی ایل اور آرسی پھر سے آرٹی او دفتر سے نکلوانے میں ان کی مدد کی جائے گی۔