اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں جاری فوجی جھڑپوں سے 2 کروڑ سوڈانی افراد فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان میں خوراک کے شدید عدم تحفظ میں مبتلا افراد کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے، سوڈان میں 60 لاکھ 30 ہزار افراد اس وقت غذائی ہنگامی امداد کے مستحق ہیں۔
سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے تقریباً 40 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، جاری فسادات میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں 15 اپریل کو خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں دونوں متحارب فریقوں کو اب تک بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور تقریبا 40لاکھ سوڈانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔