نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) اور بائیں بازو کی اتحاد آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) اور اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کے ارکان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں 12 کے قریب طلباء زخمی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
طلباء یونین کے ارکان نے یو این آئی کو بتایا کہ تصادم میں شدید زخمی ہونے والوں کا نئی دہلی کے ایمس میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ کی باقاعدہ شکایت دہلی پولیس سے کی گئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً 10 بجے یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے دفتر میں پیش آیا۔ دونوں فریقوں کے ارکان ایک دوسرے پر تشدد شروع کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
https://youtu.be/L4wWlOMCOqM