ناگپور میں مویشیوں کی اسمگلنگ پر دو گروپوں میں تصادم، ایک زخمی افسر نے بتایا کہ عمران اور اس کے دوستوں نے ایس یو وی کا پیچھا کیا، جو اپل واڑی علاقے میں رکی۔ اس دوران ملزم شیخ شاداب (27) اور اس کے ساتھی نے عمران اور اس کے دوستوں پر فائرنگ کردی۔
مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں جمعہ کی صبح مویشیوں کی اسمگلنگ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق، یہ واقعہ اپل واڑی علاقے میں صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔
جھڑپ میں ملوث افراد میں سے ایک مبینہ طور پر مویشیوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مویشیوں کا سمگلر شیخ عمران (23) اپنے تین دوستوں کے ساتھ کیمپٹی روڈ پر ایک پیٹرول پمپ پر پہنچا اور ایک گروپ کو ایک ایس یو وی میں گائے لے کر جاتے دیکھا۔
افسر نے بتایا کہ عمران اور اس کے دوستوں نے ایس یو وی کا پیچھا کیا، جو اپل واڑی علاقے میں رکی۔ اس دوران ملزم شیخ شاداب (27) اور اس کے ساتھی نے عمران اور اس کے دوستوں پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے کہا کہ عمران اپنے دو دوستوں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن اس کے گروپ کا ایک اور رکن پیچھے رہ گیا اور دوسرے گروپ کے لوگوں نے اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ افسر نے بتایا کہ عمران بعد میں جائے وقوعہ پر واپس آیا اور پولیس کو بلایا اور زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھ لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایک ملزم شیخ شاداب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔