عراقی ذرہائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے صوبے ذی قار میں ہونے والے تصادم میں کئی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے۔
السومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذی قار میں ہونے والے پر تشدد واقعات کا دائرہ اب ناصریہ کے اہم پل الزیتون تک پھیل گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 62 افراد زخمی ہوئے۔
در ایں اثناء عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے گورنر کی تبدیلی کے مطالبے پر ایک حکم کے ذریعے سیف الحجیمی کو نیا گورنر نامزد کیا ہے۔
گزشتہ مہینوں کے دوران بھی صوبہ ذی قار میں عوامی مظاہرے ہو چکے ہیں۔