نئی دہلی ؛(یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ عالمی ٹوائلٹ ڈے پر ہندوستان سبھی کے لیے بیت الخلاء کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے۔
عالمی یوم بیت الخلاء پر اپنے ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے آج کہا،’’عالمی یوم بیت الخلاء پر ہندوستان سب کے لیے بیت الخلاء دستیاب کرانے کے عزم پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔ گزشتہ چندبرسوں میں کروڑوں ہندوستانیوں کو سوچھ شوچالیہ کی سہولت فراہم کرائی گئی جو غیرمعمولی حصولیابی ہے۔ اس کاصحت کے شعبے میں زبردست فائدہ ہوا ساتھ ہی خصوصی طورپرناری شکتی(خاتون کی طاقت) کو عزت ملی ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا،’’سب کے گھروں میں بیت الخلاء کی سہولت کے لیے ہندوستان نے دہائیوں تک انتظارکیا ہے۔ اس عالمی یوم بیت الخلاء پرقوم سب کو بیت الخلاء کی سہولت دستیاب کرانے کے لیے وزیراعظم نریندرمودی کی کوششوں کے لیے ان کا شکریہ اداکررہی ہے۔ اس بڑی کامیابی میں ایک ایسی حساس حکومت کی شبیہہ نظرآتی ہے جو اتنے سالوں تک نظرانداز کیے جاتے رہے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے پرعزم ہے۔