پڑھائی کے ساتھ سیڑھوں پر چڑھنے اترے کی عادت دماغ کو طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کنکورڈیا یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران محققین نے کئی منزلوں تک سیڑھیاں چڑھنے، تعلیمی دورانیے اور دماغی عمر کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا۔
اس تحقیق کے دوران 19 سے 79 سال کی عمر کے 331 صحت مند افراد کا جائزہ لیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ ہر گزرتے تعلیمی سال کے ساتھ دماغی عمر میں لگ بھگ 0.95 سال کی کمی آئی۔
اسی طرح روزانہ جتنی سیڑھیوں پر چڑھا گیا کم از کم 2 منزلوں تک، اس سے بھی دماغی عمر میں سالانہ 0.58 سالوں کی کمی آئی۔
محققین کے مطابق روزانہ 4 منزلوں کے برابر سیڑھیوں پر چڑھنا عادت بناکر دماغی عمر میں ہر سال کم از کم دو برس سے زائد کی کمی لائی جاسکتی ہے جبکہ 5 سال کی رسمی تعلیم سے دماغی عمر سے 5 برس جھڑ جاتے ہیں۔
محققین کے مطابق نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ تعلیم اور جسمانی سرگرمیاں مختلف انداز سے دماغی عمر پر اثرانداز ہوتے ہیں اور کسی بھی طرح کی جسمانی سرگرمیوں میں سرگرم رہنے والے افراد کے دماغ سدابہار ہوتے ہیں۔
محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی اور طرح کی جسمانی سرگرمی کے مقابلے میں سیڑھیاں چڑھنے اترنے کی عادت دماغی عمر پر زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔