الریاض،؛ سعودی عرب کی امام عبدالرحمن یونیورسٹی نے پہلی سعودی کورونا وائرس ویکسین تیار کرلی، جلد ہی اس ویکسین کی کلینکل آزمائش شروع کی جائے گی۔
سعودی میڈیا میں شائع ہونے رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہا ہے کہ میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک ٹیم کورونا ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوگئی ہے۔
مقامی میڈیا نے یونیورسٹی کے ایک ڈاکٹر کے حوالہ سے بتایا کہ اس ریسرچ کے حوالہ سے تمام تفصیلات معروف بین الاقوامی میگزین ’فارماسیوٹیکل‘ میں شائع کی گئی ہے۔