متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے خلا سے سمندری طوفان ’بائپرجوائے‘ کی ویڈیو جاری کردی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحیرہ عرب کے اوپر بادل سمندری طوفان کی شکل اختیار کررہے ہیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خلاباز اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ کے طویل مشن پر موجود ہیں۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بِپرجوئے اب شمال مشرق میں بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔اسی دوران خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کر دی۔
https://twitter.com/mejo7600/status/1669210456240553990?s=20
سماجی پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ انہوں نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے۔
فوٹیج میں متحدہ عرب امارات کے اوپر صاف آسمان اور عمان پر بکھرے بادلوں کو دکھایا گیا ہے جس کے بعد بحیرہ عرب پر گہرے بادلوں کو دیکھا گیا تو طوفان کی شکل اختیار کررہے ہیں۔سلطان النیادی زمین سے تقریباً 400 کلو میٹر کی بلندی پر موجود ہیں، ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ ’آپ بادل دیکھ سکتے ہیں، یہ سمندری طوفان ہے، میں زوم کرکے آپ کو دکھاتا ہوں، اب آپ دیکھ سکتے ہیں یہ واقعی سمندری طوفان ہے‘
https://twitter.com/republic/status/1669210224375353345?s=20
وہ کہتے ہیں کہ ’میں یہ تو نہیں دیکھ سکتا کہ اس طوفان کا مرکز کہاں ہے لیکن یہ بحیرہ عرب کے اوپر موجود ہے جو بحر ہند کو لگتا ہے، یہ بہت بڑا سمندری طوفان ہے، بادل ایسے دکھائی دے رہے ہیں جیسے پہاڑ ہوں۔‘
سلطان النیادی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن نے انہیں متعدد قدرتی عوامل کا منفرد نظارہ کرنے کا موقع فراہم کیا، ان مشاہدات سے زمین پر موجود ماہرینِ موسمیات کو مدد مل سکے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس طرح کی فوٹیج ماہرین کو طوفان کے رویے کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ ممکنہ اثرات کی پیش گوئی کرتے ہیں۔سلطان النیادی نے اپنی ویڈیو کے اختتام میں تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
The Indian Meteorological Department (IMD) reports that Biparjoy has neared the state of Gujarat. The cyclone is currently located a mere 180 km away from Jakhou in Kutch, 210 km from Dwarka and Nalia, 290 km from Porbandar, and 270 km from Karachi. pic.twitter.com/rVut7j6620
— Our Vadodara (@ourvadodara) June 15, 2023