لکھنو۔ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ ان کی حکومت دیوی پٹن ڈیویثرن کے بھائی راچ‘ شارواستی‘ اور بالرام پور اضلاعوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔
پریس ریلیز کے بموجب مذکورہ چیف منسٹر نے جائزہ اجلاس میں کہاکہ مذکورہ اضلاعوں میں ترقی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور اس کی پسماندگی کو ہٹانے کے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
مذکورہ علاقے کو بدھا سرکٹ کے طور اہمیت کے حامل پر زوردیتے ہوئے ادتیہ ناتھ نے کہاکہ اس علاقے کی ترقی کے لئے ایک موثر اور کارآمد ایکشن پلان کی ضرورت ہے جو نیتی ایوگ کے چھ پیمائش پر مشتمل ہے۔
انہوں نے سودیش درشن یوجنا کے تحت بدھاسرکٹ میں انجام دئے گئے کاموں کابھی جائزہ لیاہے اور اس کو ایک اہم پراجکٹ قراردیاجو ان کے بموجب ریاست میں سیاحت کے مناظر کو دولت مند کرے گا۔
اس ڈیویثرن میں بارہ جاری پراجکٹس ہیں جس کی لاگت50کروڑ ہے‘ جس میں سے پانچ گونڈا‘ تین بالرام پور اور بالترتیب دو بھائی راچ اور شارسواستی میں جاری ہیں۔
بیان میں کہاگیاہے کہ ان تمام پراجکٹس کی لاگت1,493,20کروڑ ہے جس میں سے 964.57کروڑ کی اجرائی اب تک عمل میں ائی ہے۔
چیف منسٹر نے یہ بھیکہاکہ شارسواستی ائیرپورٹ کا کارآمد بنانے نے لئے کاموں کی تکمیل کریں۔