لکھنؤ : ریاستی کانگریس صدر اجے کمارللونے کانپورمیں۸ پولیس اہلکاروں سمیت پریاگ راج اور غازی آبادمیں ہوئے قتل پر کہاکہ ریاست میں جنگل راج ہے۔ قانون کا راج اب ریاست میں سیاسی محاورہ بن کررہ گیا ہے۔
اجے للونے کہاکہ سنکلپ پترمیں قانون کا راج قائم کرنے کی بات کہنے والے وزیر اعلیٰ یوگی سے اترپردیش کا نظم و نسق سنبھل نہیں رہاہے۔
یوگی راج میں ۶۰-۶۰ مقدمے والے مجرم کھلے عام باہر گھوم رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ غریب مزدوروںکی مدد اور خدمت میں لگے کانگریس کے سپاہیوںپر فرضی مقدمے لگاکر جیل بھیجنے کا کام کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سےقبل انسپکٹر سبودھ کا بھی قتل ہوا تھااور ملزم کو بی جے پی کے لوگ کندھےپر گھمانے کا کام کرتے تھے۔
جس بدمعاش نے آج واردات کوانجام دیا اس نے ایک وزیر مملکت کا بھی قتل کیا تھااگروہ اتنا بڑا ہسٹری شیٹر تھاتو اب تک جیل سےباہرکیوں تھا۔ وزیر اعلیٰ یوگی مسلسل سڑکوںاور ایوان میں کہتے نہیں تھکتے کہ مجرم یا توجیل میں ہیںیاریاست چھوڑکربھاگ چکے ہیں۔ اجے للونے کہا کہ جمہوریت میں تحریک چلانا ہماراآئینی حق ہے ۔کانگریس کارکنوں کو گرفتارکرنے سےزیادہ ریاست کے نظم ونسق پر توجہ مبذول کرنا چاہئے۔
lشہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت :-کانپورمیں۸ پولیس اہلکاروںکی شہادت پر ریاستی کانگریس دفترمیںاجے کمارللوکی قیادت میں چراغ روشن کر کے شہید پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جلسہ میں دومنٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔