نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی)کوئلے کی وزارت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، مالی سال 24-2023کے دوران اپریل 2023 سے 25 دسمبر 2023 تک کوئلے کی پیداوار میں مجموعی کامیابی 664.37 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ گئی، جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت میں591.64 ایم ٹی کے مقابلے میں قابل ذکر 12.29 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔









