نئی دہلی، 8 جون؛قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 194.43 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 43 لاکھ 26 ہزار 416 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5233 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 817 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ معاملے کا 0.06 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.67 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3345 لوگوں نے کووڈ سے نجات پائی۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 36 ہزار 710 کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.72 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 13 ہزار 361 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 35 لاکھ 22 ہزار 623 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔