نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 197.84 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 84 لاکھ 80 ہزار 15 ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 لاکھ 9 ہزار 776 ویکسین لگائی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 17092 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار 326 ہو گئی ہے۔ ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.56 فیصد اور یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 4.14 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 14684 لوگوں نے کووڈ سے نجات حاصل کی۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.54 فیصد ہے۔
ملک میں آج فعال کیسز کی تعداد 109568 ہے۔ فعال کیسز کل مثبت کیسز کا 0.25 فیصد ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 412570 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 86.32 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔