واشنگٹن،22 نومبر(یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 2.55 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 1.20 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبہ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,55,804 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,20,85,389 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیویورک،نیوجرسی اور کیلی فورنیا صوبوں میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثرہیں۔ اکیلے نیویورک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 34,287 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیوجرسی میں اب تک 16,746 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ کیلی فورنیا میں کووڈ 19 سے اب تک 18,670 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 20,903 لوگ اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 17,930 لوگوں کی جان گئی ہے۔اس کے علاوہ میساچوسیٹس میں 10,488 جبکہ پینسلوینیا میں کورونا سے 9,775 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔