نئی دہلی،؛ )قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کی صبح لوگوں کو شدید ٹھنڈ کا سامنا کرنا پڑا اور کم از کم درجہ حرارت چھ ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جو موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 97فیصد درج کی گئی۔
دہلی میں فضائی آلودگی میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے معمولی کمی آئی ہے۔آج صبح آٹھ بجے فضائی آلودگی انڈیکس 213درج کیاگیا،جو آلودگی کی سطح کےخراب زمرے میں آتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں صبح ہلکا کہرا چھایا رہا لیکن دن میں آسمان صاف رہنے کا اندازہ ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے۔جبکہ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.5ڈگری سیلسیس درج کیاگیا تھا جوکہ اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم رہا۔