سری نگر: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے، جب شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 9 اور 10 دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔









