جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں موسلا دھار بارش کے بعد مسافر بس اور نجی وین پر مٹی کا تودہ گرنے سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق کولمبیا کے پہاڑی علاقے میں سڑک سے گزرنے والی ایک مسافر بس اور نجی وین پر مٹی کا تودہ گرگیا جس کی وجہ سے گاڑیاں ملبے تلے آگئیں جبکہ سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی۔









